مسجد میں شوٹنگ: بلال سعید کی معافی

لاہور کی تاریخی مسجد وزیر خان میں گانے کی تصاویر اور ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد گلوکار بلال سعید اور اداکارہ صبا قمر نے معافی مانگ لی۔

بلال سعید نے انسٹاگرام پر جاری ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وہ مسلمان ہیں، مسجد کا تقدس پامال کرنے کا سوچ بھی نہیں سکتے، انتظامیہ گواہ ہے کہ مسجد میں میوزک نہیں چلایا گیا۔

بلال سعید نے کہا کہ انھوں نے اپنے گانے قبول ہے کی شوٹنگ کے دوران رقص نہیں کیا اور وہ غیردانستہ غلطی پر اللہ سے توبہ اور لوگوں سے مانگتے ہیں۔

مسجد وزیرخان میں شوٹ کی گئی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دونوں اسٹارز پر شدید تنقید کی جارہی تھی اور سوشل میڈیا صارفین کارروائی کا مطالبہ کر رہے تھے۔

ٹرینڈنگ

مینو