بی ایل ایم تحریک ، لندن اور گلاسگو میں احتجاج

برطانیہ میں بلیک لائیوز میٹر تحریک کے تحت مسلسل چوتھے ہفتے بھی احتجاج کیا گیا۔ دارالحکومت لندن اور گلاسگو میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے اور نسلی عدم مساوات کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

سیکڑوں افراد ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور شہر کے مختلف علاقوں سے ہوتے ہوئے پارلیمنٹ اسکوائر پہنچے ، لوگوں نے ٹریفلگر اسکوائر پر بھی نعرے بازی کی۔

مظاہرین پارلیمنٹ اسکوائر میں ونسٹن چرچل کے مجسمے کے سامنے جمع ہوئے اور نسلی بنیادوں پر عدم مساوات کے خلاف نعرے لگائے۔

پارلیمنٹ کے باہر لوگوں کے جمع ہونے سے پہلے ہی پولیس نے ونسٹن چرچل کے مجسمے کو گھیر لیا تھا۔

مظاہرین نے بورس جانسن کی پالیسی چیف اور نسلی عدم مساوات کمیشن کی سربراہ منیرا مرزا کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

گلاسگو میں بھی بڑا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، اگرچہ پولیس نے لوگوں کو اجتماعات سے دور رہنے کی یداہت کی تھی لیکن پھر بھی سیکڑوں افراد نسلی عدم مساوات کے خلاف احتجاج کیلئے جمع ہوئے۔

ٹرینڈنگ

مینو