چمن دھماکا: 6 افراد جاں بحق ، 21 زخمی

خالد اچکزئی

چمن میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ، 21 زخمی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

حکام نے زبرنیوز کو بتایا کہ چمن کے مال روڈ پر دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا ، دہشت گردوں کا ہدف اینٹی نارکوٹکس فورس کی گاڑی میں سوار افسران تھے۔

زخمیوں کو چمن ڈسٹرکٹ اسپتال پہنچایا گیا اور 12 شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔

حکام نے متاثرہ مقام سے شواہد جمع کرلئے ہیں، دھماکے سے کئی موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

وزیراعظم عمران خان ، وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال ، وزیرداخلہ اعجاز شاہ اور وزیر اطلاعات شبلی فراز سمیت سیاسی رہنماؤں نے دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار ہمدردی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو