کراچی ، گھوٹکی ، لاڑکانہ میں دھماکے ، 4 شہید

سندھ میں ایک ہی روز تین مختلف شہروں میں رینجرز پر حملے کئے گئے۔ کراچی اور گھوٹکی میں دھماکوں سے 2 اہلکاروں سمیت 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ لاڑکانہ میں اسکول پر بھی کریکر بم پھینکا گیا۔

کراچی کے علاقے لیاقت آباد 10 نمبر میں انجمن اسلامیہ اسکول کے باہر کریکر دھماکا کیا گیا، حملے میں ایک شخص جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے۔ جس جگہ دھماکا کیا گیا وہاں احساس پروگرام کیمپ بھی لگایا گیا تھا۔

زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے ، حملے میں رینجرز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔

دہشت گردی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں چیکنگ شروع کردی اور موٹر سائیکل سوار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس سے پہلے گھوٹکی ریلوے اسٹیشن کے قریب گاڑی گھوٹا مارکیٹ میں دھماکا ہوا تھا، اس واقعے میں رینجرز کے 2 اہلکاروں سمیت 3 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار اور ایک شہری زخمی بھی ہوا ، دونوں کو تحصیل اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ لاڑکانہ میں رینجرز اسکول پر کریکر بم پھینکا گیا لیکن خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ٹرینڈنگ

مینو