بکی نے کس کرکٹر سے رابطہ کیا ؟

ظہور رضا

نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کھلاڑی سے بکی کے رابطے کی تحقیقات تیز کردی گئی اور معاملہ ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا ہے۔

پی سی بی نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران بکی سے رابطے کی اطلاع دینے پر کھلاڑی کی تعریف کی ہے۔ کرکٹ بورڈ کے اینٹی کرپشن یونٹ نے ابتدائی تحقیقات مکمل کرلی اور معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کردیا ہے۔

آئی سی سی کے اینٹی کرپشن قوانین کے تحت کھلاڑی بکی کے رابطے کی فوری اطلاع دینے کے پابند ہیں، دوسری صورت میں  اینٹی کرپشن کوڈ کی خلاف ورزی پر 5 ماہ اور زیادہ سے زیادہ عمر بھر کرکٹ کھیلنے پر پابندی لگائی جاسکتی ہے۔

کرکٹ بورڈ نے اگرچہ کھلاڑی کا نام ظاہر نہیں کیا لیکن ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ میچ فکسنگ کیلئے جس کھلاڑی سے رابطہ کیا گیا وہ ڈومیسٹک کرکٹر ہے اور اس نے اب تک پاکستان کی نمائندگی نہیں کی ہے۔

کرکٹ بورڈ نے اپریل میں قومی کرکٹر عمر اکمل پر بھی اینٹی کرپشن قوانین کے تحت 2 سال کی پابندی لگائی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو