ٹٹ گئی ! ہانیہ عامر اور عاصم اظہر الگ ،ویڈیو

ٹٹ گئی تڑک کرکے ، اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار عاصم اظہر شادی نہیں کریں گے، اداکارہ نے چاہنے والوں کو بتادیا۔

ہانیہ عامر اور عاصم اظہر طویل عرصے سے ایک ساتھ نظر آرہے تھے اور فینز دونوں کی شادی کے منتظر تھے۔

عاصم اظہر کئی بار ہانیہ عامر کو پسند کرنے کا اعتراف کرچکے تھے لیکن اب ہانیہ نے انسٹاگرام پر تعلقات سے متعلق انکشاف کیا ہے کہ وہ صرف دوست ہیں۔

ہانیہ عامر نے گلوکارہ آئمہ بیگ کے ساتھ گفتگو میں بتایا کہ وہ اور عاصم ایک ساتھ نہیں ، وہ دونوں ڈیٹ نہیں کر رہے اور ان کے درمیان تعلقات نہیں ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ انھوں نے عاصم اظہر کے گانے کی ویڈیو میں کام کیا ہے اور وہ دونوں ایک دوسرے کے کام آنے کیلئے تیار ہیں۔

ہانیہ عامر کی اس گفتگو پر عاصم اظہر کا ردعمل تو سامنے نہیں آیا البتہ ان کے فینز مایوس ضرور ہوگئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو