ایران : ایک اور پراسرار واقعہ، 7 جہاز جل گئے

ایران میں پراسرار آتشزدگی کا ایک اور واقعہ ہوا ہے اور بوشہر کی بندرگاہ میں 7 جہازوں کو آگ لگ گئی۔

ایرانی حکام نے بتایا کہ آگ اس شپ یارڈ میں لگی جہاں بحری جہاز اور کشتیاں بنائی جاتی ہیں ، آگ پر قابو پالیا گیا اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ اگرچہ آگ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن چند ہفتوں میں پرسرار آتشزدگی کا یہ نیا واقعہ ہے۔

اب تک میزائل فیکٹری، بجلی گھر، میڈیکل کلینک اور ایٹمی تنصیبات کے کمپلیکس میں دھماکے اور آتشزدگی کے واقعات ہوچکے ہیں۔

پیر کو مشہد کے قریب صنعتی علاقے میں آتشزدگی کا واقعہ ہوا تھا اور گیس ٹینک آگ کی لپیٹ میں آئے تھے، ایک دن پہلے ماہ شہر کی پیٹروکیمیکل  فیکٹری میں آگ لگی تھی.

ٹرینڈنگ

مینو