سندھ: آج سے دکانیں کھولنے کی اجازت

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے آج سے دکانیں کھولنے کی اجازت دیدی۔

مراد علی شاہ اور تاجروں کی سندھ اسمبلی میں ملاقات کے دوران اہم امور پر اتفاق ہوگیا، وزیراعلی نے کہا کہ عوام کی صحت پہلی ترجیح ہے، کیسز بڑھتے جارہے ہیں، وفاق اور چاروں صوبوں نے مل کر کاروبار بند رکھنے کا مشکل فیصلہ کیا تھا ، اب کاروبار کھولنے کا فیصلہ بھی انتہائی مشکل ہے۔

ذرائع کے مطابق تاجروں سے کہا گیا ہے کہ گاہکوں کے درمیان 3 فٹ کا فاصلہ برقرار رکھوایا جائے گا۔ دکانیں صبح 6 بجے سے شام 5 بجے تک کھولی جاسکیں گی۔ ایس او پیز پر عمل درآمد کی ذمے داری تاجروں پر ہوگی۔

حکومت نے واضح کیا ہے کہ مذہبی و سماجی اجتماع اور کھیلوں کے مقابلوں پر بدستور پابندی رہے گی، شاپنگ مالز ، سینما، پارکس، شادی ہالز  اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ جمعہ ہفتہ اور اتوار کو لاک ڈائون رہے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو