منڈیاں: جانوروں کی فروخت شام 7 بجے تک

اسرار خان

عید الاضحیٰ پر مویشی منڈیوں کیلئے صبح 6 سے شام 7 بجے تک کا وقت مقرر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر اسد عمر کی زیرصدارت لاہور میں این سی او سی کا اجلاس ویڈیو لنک کے ذریعے ہوا، شرکا نے کورونا پر قابو پانے کیلئے پنجاب حکومت کے اقدامات پر اطمینان ظاہر کیا۔

شرکا کو بریفنگ دی گئی کہ عید پر ملک بھر میں 700 مویشی منڈیاں لگائی جائیں گی، مویشیوں کی فروخت کا وقت صبح 6 بجے سے شام 7 بجے تک ہوگا۔ مقررہ حد سے زائد لوگوں کو منڈی آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

اسد عمر نے ہدایت کی کہ مویشی منڈیاں شہروں سے باہر لگائی جائیں، شہر کے اندر منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مویشی منڈیوں میں موجود تمام افراد ماسک لگانے کے پابندی ہوں گے ، سماجی فاصلہ یقینی بنانا ہوگا اور داخلی دروازوں پر اسکریننگ کی جائے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو