کراچی میں ڈکیتی : ماں بچے کیلئے ڈھال، ویڈیو

محسن رضا

 کراچی میں بہادر سیکیورٹی گارڈ نے مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی کی کوشش ناکام بنادی جبکہ ماں نے بیٹے کو بچانے کیلئے خود کو ڈھال بنالیا۔

3 ڈاکو یوپی موڑ کے قریب مٹھائی کی دکان میں داخل ہوئے ، لوٹ مار کی کوشش پر گارڈ اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

فائرنگ شروع ہوتے ہی ماں اپنی پروا کئے بغیر بچے کی طرف لپکی اور اسے پکڑ کر زمین پر لٹادیا۔

کراچی: مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی

کراچی: مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی

Posted by Zabar News on Tuesday, July 14, 2020

کراچی: مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی

Posted by Zabar News on Tuesday, July 14, 2020

ماں بچے کے اوپر لیٹ گئی تاکہ وہ محفوظ رہ سکے، اسی دوران ایک ملزم نے گارڈ سے ہتھیار چھیننے کی کوشش کی ، سیکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے ایک ملزم زخمی ہوا جبکہ 2 فرار ہوگئے۔

کراچی: مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی

کراچی: مٹھائی کی دکان میں ڈکیتی

Posted by Zabar News on Tuesday, July 14, 2020

پولیس نے زخمی ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتارکرلیا ہے اور 2 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو