لاہور موٹروے پر خاتون سے اجتماعی زیادتی کے بعد اداکارہ عائشہ عمر خود کو ملک میں غیر محفوظ تصور کرنے لگیں۔ سوشل میڈیا صارفین کی طرح نامور شوبز شخصیات بھی ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

لاہور پولیس کے سربراہ سی سی پی او عمر شیخ نے متاثرہ خاتون کو مورد الزام ٹھہرایا اور کہا کہ خاتون آدھی رات کو نکلی ہی کیوں ؟ اس بیان کے بعد عمر شیخ پر تنقید کرنے والوں میں ادکارہ عائشہ عمر بھی شامل ہوگئیں۔

اداکارہ نے ٹوئٹ کرکے سوال کیا کہ اس وقت کیا ہوگا جب کسی خاتون کو ہنگامی حالت میں رات کو گھر سے نکلنا پڑے گا۔ اس وقت کیا ہوگا جب اس کی فیملی کو ایمرجنسی طبی امداد کی ضرورت ہوگی؟
And what if a woman needs to go out at night for an emergency. What if she or someone in her family needed medical help? I can walk on the streets at 1 am in other parts of the world and feel completely safe but just not in my own country, even inside a car. #motorwayincident
— Ayesha Omar (@ayesha_m_omar) September 10, 2020
عائشہ عمر نے بتایا کہ وہ دنیا بھر میں رات ایک بجے سڑکوں پر خود کو محفوظ سمجھتی ہیں لیکن اپنے ہی ملک میں غیرمحفوظ ہیں یہاں تک کہ اپنی کار میں بھی محفوظ نہیں ہوتیں۔

اداکارہ صنم بلوچ نے صحافی ثنا بچا کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا اور ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔
#hangrapistspublicly https://t.co/Vo277IGdL6
— Sanam Baloch (@SanamBalochfans) September 10, 2020
اداکار فیروز خان نے وزیر اعظم عمران خان سے کہا کہ اگر آپ زیادتی کے ملزمان اور بچوں قاتلوں کو سرعام پھانسی نہیں دیں گے تو کبھی بھی کچھ نہیں بدلے گا۔
– I will always count on your statement that Pakistan will be “Riasat e Madina” and if you don’t hang these monsters raping and killing children and women in the open nothing can ever be changed … just make one example. Public execution is what I demand @ImranKhanPTI
— Feroze Khan (@ferozekhaan) September 10, 2020
گلوکار عاصم اظہر نے ٹویٹ میں زیادتی کرنے والوں کو سرِ عام پانسی دو کا ہیش ٹیگ استعمال کیا۔
اداکارہ مہوش حیات نے ٹوئٹ میں پوچحا کہ کیسے سنگاپور میں خواتین رات کو 4 بجے بھی گھر سے نکل جاتی ہیں؟ یہی تحفظ پاکستان میں خواتین کو حاصل کیوں نہیں ہوسکتا؟

مہوش حیات نے پوچھا ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں یا کسی جنگل میں؟ انہوں نے موٹروے پر خاتون سے زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی دینے کا مطالبہ بھی کیا۔