امریکی فوج ٹرمپ کے طریقہ کار کی مخالف

امریکا میں نسلی منافرت کے خلاف تحریک زور پکڑ گئی ہے، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک میلے نے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ آئین پر عمل کرتے رہیں نیشنل گارڈ گورنرز کے ماتحت ہیں، سابق جنرلز بھی صدر ٹرمپ پر تنقید کر رہے ہیں جبکہ سابق وزیردفاع جیمز میٹس نے صدر کے اقدامات کا نازی جرمنی کے اقدامات سے موازنہ کیا ہے۔

امریکا میں سیاہ فام شہری کی ہلاکت پر عوام تو احتجاج کر ہی رہے ہیں ، اب مظاہرین سے نمٹنے کے طریقے پر فوج سے بھی صدائیں بلند ہونے لگی ہیں، چیئرمین چوائنٹ چیفس آف اسٹاف مارک میلے نے صدر ٹرمپ کی مخالفت کردی ہے۔

مارک میلے نے فوجیوں سے کہا ہے کہ وہ آئین پر عمل کرتے رہیں اور نیشنل گارڈ گورنرز کے ماتحت ہیں۔

صدر ٹرمپ نے جورج فلائیڈ کے قتل پر احتجاج کے بعد فوج سے کہا تھا کہ وہ واشنگٹن ڈی سی کا دفاع کرے۔ اب مارک میلے نے میمو پر ہاتھ سے تحریر میں مظاہرین کے پرامن اجتماع کی حمایت کی ہے۔

مارک میلے تیسرے جنرل ہیں جنھوں نے 24 گھنٹے میں صدر ٹرمپ کی مخالفت کی ہے، اس سے پہلے دو سابق جنرلز بھی کھل کر میدان میں آئے تھے، جنرل جون ایلین اور سابق وزیردفاع جیمز میٹس نے مظاہرین سے نمٹنے کیلئے فوج کی مدد لینے کی مخالفت کی تھی۔

ٹرینڈنگ

مینو