لاہور : چکی کا آٹا 3 روپے کلو مہنگا

اسرار خان

چینی ایک ہفتے کے دوران 2 روپے 36 پیسے کلو مہنگی ہوگئی جبکہ لاہور میں چکی مالکان نے آٹے کی قیمت 3 روپے کلو بڑھادی ہے۔

لاہور میں آٹا چکی مالکان ایسوسی ایشن نے فی کلو آٹے کی نئی قیمت 67 روپے مقرر کردی ہے، ایسوسی ایشن عہدیداروں کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں گندم 2100 روپے فی من ہوچکی ہے، ایسے میں مہنگی گندم خرید کر سستا آٹا بیچنا ممکن نہیں، قیمت مجبوری میں بڑھائی گئی ہے۔

دوسری طرف ملک بھر میں چینی کی قیمت ایک بار پھر بڑھنے لگی، ایک ہفتے کے دوران چینی 2 روپے 36 پیسے مہنگی ہوئی جبکہ 15 روز میں دام ساڑھے 4 روپے بڑھ چکے ہیں۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شوگر رپورٹ آنے کے بعد بھی چینی کی قیمت پر قابو نہیں پایا جاسکا، حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو