چوہدری شجاعت پورا سچ بتائیں، جے یوآئی

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ چوہدری برادران کو ہمارے پاس بھیجنے والے کوئی اور تھے کیونکہ حکومتی کمیٹی پرویز خٹک کی سرپرستی میں بنائی گئی تھی۔

حافظ حسین احمد نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ چوہدری برادران سے مذاکرات کے بعد ہی اپوزیشن کے رہنماوں نے (جو پہلے ہی نیم دلی سے ہمارے ساتھ تھے) ہم سے فاصلے بڑھائے تھے۔

جے یو آئی رہنما نے کہا کہ چوہدری شجاعت نے سج کا ایک حصہ بتایا ، وہ آدھی بات کرنے کے بجائے پورا سچ بتائیں، آدھی بات کرکے ہمیں لب کشائی پر مجبور نہ کریں، جے یو آئی سے مذاکرات کی جو امانت چوہدری برادران کے پاس ہے وہ اس سے قوم کو آگاہ کریں۔

اس سے پہلے قاف لیگ کے صدر چوہدری شجاعت کا بیان سامنے آیا تھا ، انھوں نے انکشاف کیا تھا کہ کچھ لوگ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان کے دھرنے پر دھاوا بولنے کے حامی تھے۔ پرویز الہی نے عمران خان سے ملاقات کرکے مشورہ دیا تھا کہ اگر لڑائی ہوئی اور کوئی آدمی مارا گیا تو وزیراعظم کو ہر چیز کا جواب دینا پڑے گا۔ چوہدری پرویز الہی کے مشورے پر فیصلہ موخر کردیا گیا۔

ٹرینڈنگ

مینو