وزیراعظم سے آرمی چیف کی اہم ملاقات

محمد عثمان

وزیر اعظم عمران خان سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی ، اس دوران ملک کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

ذرائع نے زبرنیوز کو بتایا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں وفاقی کابینہ کے اراکین اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ملک کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ کنٹرول لائن پر بھارتی جارحیت پر وزیراعظم کو بریفنگ دی گئی۔

اس کے علاوہ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں سبسڈی کا نظام شفاف بنانے کیلئے حکمت عملی کا بھی جائزہ لیا گیا، عمران خان کا کہنا تھا کہ اس معاملے میں حکومتی ترجیحات واضح ہیں۔ غیر مستحق افراد کا سبسڈیز کے نظام سے فائدہ اٹھانا مستحق افراد کی حق تلفی ہے۔ اس موقع پر انھوں نے قابل عمل تجویز کو مدنظر رکھ کر روڈ میپ مرتب کرنے کی بھی ہدایت کی۔

ٹرینڈنگ

مینو