چین اور سعودیہ کے قرضوں کی ادائیگی موخر

چین اور سعودی عرب نے یکم مئی سے 31 دسمبر تک پاکستان کے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے پررضامندی کا اظہار کردیا۔

حکام کے مطابق سعودی عرب اور چین نے قرضوں کی ادائیگیاں موخر کرنے کی یقین دہانی کرادی ہے اور اعلان اگلے ہفتے کردیا گیا جائے گا، اس اقدام سے پاکستان کو ایک ارب 80 کروڑ ڈالر کا ریلیف ملے گا۔

حکومت متحدہ عرب امارات سے قرض کی ادائیگیاں موخر کرنے پر بات چیت کر رہی ہے اور امید ہے اس پر بھی مثبت جواب ملے گا۔

اس سے پہلے ترقی پذیر ملکوں کو قرض فراہم کرنے والے ممالک کے گروپ پیرس کلب نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان کا قرضہ یکم مئی سے 31 دسمبر تک موخر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے، یہ قرض کورونا وبا سے نمٹنے کیلئے موخر کیا گیا ہے، امید ہے اس اقدام کے بعد وائرس سے پیدا صورتحال سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

ٹرینڈنگ

مینو