اسرائیل: چینی سفیر کی پراسرار موت

اسرائیل میں چین کے سفیر ڈووی پراسرار طور پر ہلاک ہوگئے۔

چینی سفیر کی لاش تل ابیب کے مضافاتی علاقے میں ان کے گھر سے ملی ہے، سفارتخانے کے مطابق اسرائیلی پولیس نے موت کا سبب نہیں بتایا، سفیر کی عمر 57 برس تھی اور انھیں فروری میں سفیر بنا کر اسرائیل بھیجا گیا تھا۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق لاش پر تشدد کے نشان نہیں اور دل کی تکلیف موت کا سبب ہوسکتی ہے۔

ڈووی کی اہلیہ اور بیٹا اسرائیل میں نہیں تھے۔ چینی سفیر 15 فروری کو اسرائیل پہنچے تھے اور انھیں اسرائیلی حکومت کی پالیسی کے مطابق 15 دن قرنطینہ میں رہنا پڑا تھا۔

ٹرینڈنگ

مینو