10 گرام چرس کا سوال ہے بابا

محمد زبیر

10 گرام چرس پینے کی اجازت دی جائے، چرسی سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا۔

شہری نے دائر درخواست میں وزارت قانون، وفاق اور دیگر کو فریق بنایا تھا۔ چرس کے شیدائی نے موقف اختیار کیا کہ بیشتر ممالک میں چرس پینے کی اجازت ہے، اس سے ملک کی آمدنی بڑھے گی۔

جسٹس محمد علی مظہر نے پوچھا آپ یہ کیسی درخواست لے کر آئے ہیں، آپ چاہتے ہیں سب لوگ چرس پینے لگیں۔ عدالت نے درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ آپ کو چرس پینی ہے تو ان ممالک میں چلے جائیں جہاں اس کی اجازت ہے ، یہاں اجازت نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو