کراچی : متاثرہ علاقوں میں آج سے لاک ڈاؤن

کراچی کے مختلف علاقوں میں آج سے 2 ہفتے کیلئے لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا۔

کمشنر کراچی افتخار شالوانی کے مطابق کورونا سے متاثرہ علاقوں میں لاک ڈاؤن پر عملدرآمد آج شام 7 بجے سے ہوگا، متاثرہ علاقوں میں آنے اور جانے والوں کو فیس ماسک لگانا ہوگا، گھروں پر تقاریب نہیں ہوسکیں گی، پبلک ٹرانسپورٹ اور ڈبل سواری پر پابندی ہوگی، لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے پر وجہ بتانا ہوگی، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروئی کی جائے گی، سیل علاقوں میں اشیائے خورونوش اور میڈیکل اسٹورز کے علاوہ تمام کاروبار بند رہیں گے۔

کھارادر ، صدر ، برنس روڈ ، ایم اے جناح روڈ، اردو بازار ، خیابان بدر ، خیابان محافظ ، لیاری آگرہ تاج اور بہار کالونی کے کچھ علاقوں میں لاک ڈاؤن ہوگا، کورنگی ٹاؤن ، ملیر ٹاؤن ، لانڈھی ٹاؤن اور شاہ فیصل ٹاون کے کئی علاقے بھی سیل کئے جائیں گے۔

کمشنر کراچی کے نوٹی فکیشن میں بتایا گیا کہ محمد علی سوسائٹی ، بہادر آباد ، پی ای سی ایچ ایس ، بلتی محلہ ،  مارٹن کوارٹر ، فاطمہ جناح کالونی ، جہانگیر روڈ ، تین ہٹی ، سولجر بازار نمائش ، عیسی نگری ، گلشن جمال ، گلستان جوہر ، سچل گوٹھ اور صفورہ کے کئی علاقوں میں بھی لاک ڈاؤن ہوگا۔

گلبرگ ، نارتھ کراچی ، انارکلی مارکیٹ، گلشن معمار ، خدا کی بستی ، نیول کالونی ، سعید آباد ، میٹرول ، داود چورنگی اور قائد آباد کے کچھ علاقوں میں بھی وبا کا پھیلاو جاری ہے اور یہاں بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو