جولائی تک کورونا کیسز 10 لاکھ ہونے کا خدشہ

حکومت نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال یہی رہی تو جولائی کے آخر تک کورونا کیسز 10 لاکھ ہوسکتے ہیں۔

وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ کورونا وائرس کو پھیلنا ہے ، حکومت اس کی رفتار کم کرنا چاہتی ہے تاکہ صحت کے نظام پر دباو نہ ہو ، وبا سے متاثرہ علاقوں میں ٹارگٹڈ لاک ڈاؤن کیا جائے گا۔ حکومت ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کرے گی۔

اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال تبدیل نہ ہوئی تو کورونا کیسز 3 لاکھ تک ہوسکتے ہیں، ماہرین کہتے ہیں جولائی کے آخر تک کیسز میں 10 گنا تک اضافہ ہوسکتا ہے، صورتحال یہی رہی تو جولائی کے آخر میں متاثرین کی تعداد 10 لاکھ ہوسکتی ہے۔

وزیرمنصوبہ بندی نے حفاظتی اقدامات پر زور دیا اور بتایا کہ آئندہ چند روز میں کورونا ٹیسٹ کی صلاحیت ڈیڑھ لاکھ روزانہ تک ہوجائے گی، سندھ اور پنجاب میں 500 بیڈز اور خیبرپختونخوا میں 400 آکسیجن بیڈز کا اضافہ کیا جائے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو