کورونا تیزی سے پھیلنے لگا، 14اموات

محمد عثمان

کورونا وائرس نے ایک ہی دن میں مزید 14 افراد کی جان لے لی اور جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہزار 849 ہوگئی ہے۔

وبا تیزی سے پھیلنے لگی، ملک میں اب تک 45 لاکھ 14 ہزار 827 ٹیسٹ کئے جاسکے ہیں، گزشتہ 24 گھنٹے میں 27 ہزار 984 ٹیسٹ کئے گئے اور ایک ہزار 167 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

اس وقت پنجاب میں کیسز کی تعداد ایک لاکھ 4 ہزار 894 ، سندھ میں ایک لاکھ 46 ہزار 774 ، خیبرپختونخوا میں 39 ہزار 749 ، بلوچستان میں 15 ہزار 977 ، اسلام آباد میں 20 ہزار ، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 293 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 330 ہوگئی، ان میں سے 728 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 3 لاکھ 15 ہزار 446 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔

وبا نے 24 گھنٹے میں 14 افراد کی جان لی ، وائرس پنجاب میں 2 ہزار 372 ، سندھ میں 2 ہزار 633 ، خیبرپختونخوا میں ایک ہزار 280، اسلام آباد میں 222 ، بلوچستان میں 152 ، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 98 مریضوں کی زندگیاں لے چکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو