کورونا : مزید 25 اموات، کیسز 31 ہزار 699

ملک میں کورونا کے مزید 25 مریض انتقال کرگئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 691 ہوگئی، مریض 31 ہزار 699 ہوچکے ہیں جبکہ 8 ہزار 212 افراد صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے 11 مریض دم توڑ گئے اور جاں بحق افراد کی تعداد 200 ہوگئی، 537 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 12 ہزار 17 متاثرین میں سے 2 ہزار 149 صحت یاب ہوئے ہیں۔

اسلام آباد میں ایک شخص کا انتقال ہوا اور اموات 6 ہوگئیں ، 38 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور کیسز 679 ہوگئے۔ پنجاب میں اموات 197 اور کیسز 11 ہزار 568 ہیں، ان میں سے 4 ہزار 323 صحت یاب ہو کر معمول کی زندگی گزار رہے ہیں۔

خیبرپختونخوا میں مزید 12 افراد جاں بحق ہوئے اور ابتک 257 افراد کا انتقال ہوچکا ہے ، 206 نئے کیسز کے بعد متاثرین کی تعداد 4 ہزار 875 ہے اور ایک ہزار 256 صحت یاب ہوگئے ہیں۔ بلوچستان میں 26 افراد انتقال کرچکے ہیں ، 2 ہزار 17 متاثرین میں سے 242 صحت یاب ہوئے ہیں۔

آزاد کشمیر میں پہلا مریض (85 سالہ شخص) جاں بحق ہوا ہے اور 86 کیسز میں سے 64 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ گلگت بلتستان میں 15 نئے کیسز سامنے آئے ، وبا نے ابتک 457 شہریوں کو متاثر کیا ، 304 صحت یاب ہوئے اور 4 کا انتقال ہوچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو