پنجاب : مارکیٹس آج رات سے 5 اگست تک بند

اسرار خان

پنجاب حکومت نے کورونا کے باعث آج رات سے لاک ڈاؤن سخت کرنے کا اعلان کردیا، عید کے موقع پر صوبے کی تمام مارکیٹس 5 اگست تک بند رکھی جائیں گی۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کا فیصلہ کرلیا گیا ہے اور اس پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے بتایا کہ عید الفطر والے ایس اوپیز کا عید الاضحی پر بھی نفاذ ہوگا ، مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل کرایا جائے گا ، تھیٹر ، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کے معاملے پر محرم الحرام کے بعد غور ہوگا۔

صوبے میں تمام مارکیٹس 5 اگست تک بند رہیں گی، کاروبار بند رکھنے کی تجویز وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی تھی ، پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے فیصلے کی منظوری دے دی ہے۔

عید الاضحٰی پر سیر وسیاحت کیلئے دوسرے شہروں اور صوبوں میں جانے پر پابندی زیر غور ہے اور بکرا منڈیوں کے اوقات کار بھی محدود کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو