پنجاب : مارکیٹس کی بندش غلط، تاجر رہنما

ذوھیب شبیر، اسرار خان

پنجاب حکومت نے عید کے موقع پر تمام مارکیٹس 5 اگست تک بند رکھنے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، کاروباری برادری نے حکومتی فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

سرکاری نوٹی فکیشن کے مطابق تمام کاروباری مراکز، ریسٹورنٹس ، پلے ایریا ، بیوٹی پارلر ، شادی ہالز، سنیما اور تھیٹر 5 اگست تک بند رہیں گے جبکہ عوامی اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔

صوبے میں کاروبار بند رکھنے کی تجویز وزیرصحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے دی تھی اور پنجاب حکومت کی کابینہ کمیٹی برائے انسداد کورونا نے اس کی منظوری دی۔

وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ عید الفطر والے ایس اوپیز کا عید الاضحی پر بھی نفاذ ہوگا ، مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عمل کرایا جائے گا ، تھیٹر ، ریسٹورنٹس اور تفریحی مقامات کھولنے کے معاملے پر محرم الحرام کے بعد غور ہوگا۔

لاہور سمیت مختلف شہروں میں کاروباری برادری نے حکومتی فیصلہ ناقابل قبول قرار دے دیا ہے ، تاجر تنظیموں کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ حکومت پرامن تاجروں کو احتجاج کے راستے پر دھکیل رہی ہے۔

پنجاب: تاجروں نے 5 اگست تک دکانیں بند کرنے سے انکار کردیا

پنجاب: تاجروں نے 5 اگست تک دکانیں بند کرنے سے انکار کردیا

Posted by Zabar News on Monday, July 27, 2020

صدر انجمن تاجران سیالکوٹ  غلام مجتبیٰ مہر ہی نہیں ہر دکاندار کا یہی موقف ہے، اسی لئے مقررہ اوقات کے بعد بھی شہر اقبال کی مارکیٹس اور بازار کھلے نظر آئے۔

سیالکوٹ میں خادم علی روڈ ، مین بازار، چوک شہیداں ، ٹرنک بازار، سرکلر روڈ، اقبال روڈ اور حاجی پورہ روڈ پر رات گئے تک دکانیں کھلی رہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو