24 فیصد کورونا مریض، 1717 اموات

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 35 اموات کے بعد جاں بحق افراد کی تعداد 1717 ہوگئی جبکہ کیسز بڑھ کر 82 ہزار 287 ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 17 ہزار 370 ٹیسٹ کئے گئے اور 4 ہزار 131 کیسز سامنے آئے ، یعنی ہر سو میں سے 24 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

سرکاری اعدادو شمار کے مطابق پنجاب میں مزید 30 افراد نے دم توڑ دیا اور ہلاکتیں 570 ہوگئیں، مزید ایک ہزار 639 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور کیسز 29 ہزار 489 ہوگئے۔ اسلام آباد میں مزید 295 افراد متاثر ہوئے ، متاثرین کی تعداد 3 ہزار 188 اور اموات 34 ہوچکی ہیں۔

سندھ میں مزید 29 افراد کی جان گئی اور جاں بحق افراد کی تعداد 555 ہوگئی، ایک ہزار 824 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا اور متاثرین 32 ہزار 910 ہوگئے ، بلوچستان میں کورونا 49 افراد کی جان لے چکا ہے اور مریضوں کی کل تعداد 4ہزار 740 ہوگئی۔

خیبرپختونخوا میں 490 افرد ہلاک ہوچکے ہیں اور متاثرین کی تعداد 10 ہزار 897 ہے۔ گلگت بلتستان میں وبا 12 افراد کی جان لے چکی ہے اور 779 متاثر ہوئے ہیں ، آزاد کشمیر میں 7 افراد زندگیوں سے ہاتھ دھو چکے ہیں اور مریضوں کی تعداد 284 ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو