پنجاب : شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی

ملک میں کورونا وائرس نے مزید 36 افراد کی جان لے لی، پنجاب حکومت نے اموات میں تیزی کے بعد شادی ہالز کے اندر تقریبات پر پابندی لگادی ہے۔

سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات کی اجازت صرف کھلی جگہ پر ہوگی۔ تقریبات میں زیادہ سے زیادہ 300 افراد شرکت کرسکیں گے اور ایس او پیز پر عمل درآمد کرنا لازم ہوگا ، شادی ہالز میں پابندی کا اطلاق 20 نومبر سے 31 جنوری تک ہوگا، عوامی مقامات پر بھی فیس ماسک کا استعمال کرنا ہوگا۔

ملک میں کورونا کے سبب گزشتہ 24 گھنٹے میں 36 افراد جاں بحق اور 2 ہزار 738 افراد متاثر ہوئے، اموات 7 ہزار 561 اور کیسز 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہوچکے ہیں۔

کورونا اب تک پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 893 ، سندھ میں ایک لاکھ 59 ہزار 752، خیبر پختونخوا میں 43 ہزار 259، بلوچستان میں 16 ہزار 642، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494، اسلام آباد میں 25 ہزار 719 اور آزاد کشمیر میں 5 ہزار 806 افراد کو متاثر کر چکا ہے۔ ایک ہزار 517 افراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 3 لاکھ 27 ہزار 542 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو