لاک ڈاون نہیں ہوگا، وزیراعظم عمران خان

محمد عثمان

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں کورونا کیسز بڑھنے پر تشویش ظاہر کی گئی جبکہ وزیراعظم عمران خان نے وبا کی دوسری لہر کے دوران کاروبار ، اسکولز اور صنعتوں سے متعلق اہم اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، اس دوران معاشی صورتحال سمیت 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

کابینہ ارکان کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ ملک میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں، اموات میں اضافہ ہوا اور وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔

اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ حکومت نے بڑی مشکل سے ملکی معیشت کو سنبھالا ہے۔ ملک دوبارہ لاک ڈاؤن کا متحمل نہیں ہوسکتا، کاروبار ، اسکولز اور صنعتیں بند نہیں کریں گے، کورونا ایس او پیز پر سخت عملدرآمد کرنا ہوگا۔ صوبے ٹی ٹی کیو اور اسمارٹ لاک ڈاون کی حکمت عملی پر عملدرآمد یقینی بنائیں، لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آگاہی دی جائے۔

عمران خان نے عوام سے ماسک پہننے کی اپیل کی اور بتایا کہ دنیا بھر میں کورونا کی دوسری لہر تیزی سے پھیل رہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو