لاہور : اب کون سے علاقے سیل ہوں گے ؟

لاہور میں کورونا کیسز بڑھنے کے بعد مزید علاقے سیل کرنے کا حکم دے دیا گیا۔

کورونا سے متاثرہ جن علاقوں کو سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ان میں ڈی ایچ اے ، گلبرگ، فیصل ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن ، گارڈن ٹاؤن، گلشن راوی اور اولڈ سٹی شامل ہیں۔

تمام علاقے رات 12 بجے سے 30 جون تک سیل رہیں گے اور ان علاقوں میں تمام بازار بھی بند رکھے جائیں گے۔

وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کے مطابق متاثرہ علاقوں کو مکمل سیل کیا جارہا ہے، حکومت کی کوشش ہے کہ معیشت کا پہیہ بھی چلتا رہے اور کورونا پر بھی قابو پایا جائے۔

ٹرینڈنگ

مینو