کورونا: سندھ میں ریکارڈ اموات

ملک میں کورونا سے مزید 18 اموات کے بعد ہلاک افراد کی تعداد 724 ہوگئی، متاثرین 32 ہزار 674 ہوچکے ہیں اور ان میں سے 8 ہزار 55 صحت یاب ہوئے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس سے ریکارڈ اموات ہوئیں، 24 گھنٹے میں 18 شہری انتقال کرگئے اور ہلاکتیں 218 تک پہنچ گئیں۔ 593 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا ، ان میں سے 412 کا تعلق کراچی سے ہے اور صوبے میں مجموعی کیسز کی تعداد 12 ہزار 610 ہوگئی۔ شہر قائد کے علاقے کورنگی میں 51 نئے کیس سامنے آئے، غربی 45 ، ملیر 37 ، جنوبی 124 ، شرقی 92 اور ضلع وسطی میں 63 افراد کا ٹیسٹ مثبت آیا۔ ٹنڈوالہیار 4، لاڑکانہ 3، ٹنڈو محمد خان اور خیرپور میں 2 ، 2 ، جیکب آباد 41، حیدرآباد 24 ، گھوٹکی 22 اور سکھر میں 9 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

خیبرپختونخوا میں وبا نے 257 افراد کی جان لی ہے اور کیسز 4 ہزار 875 ہیں، بلوچستان میں ابتک 27 افراد نے دم توڑا اور کیسز کی تعداد 2 ہزار 61 ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 37 بیماروں کو اسپتال لایا گیا، اسلام آباد میں کیسز 716 اور اموات 6 ہوچکی ہیں۔ پنجاب میں کورونا سے اموات 211 اور کیسز 11ہزار 869 ہیں۔

وبا نے گلگت بلتستان میں ابتک 457 افراد کو متاثر کیا اور 4 اموات ہوئیں، آزاد کشمیر میں کیسز 86 ہیں اور ایک شخص کا انتقال ہوچکا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو