30 جون تک 2لاکھ 25 ہزار کورونا کیسز کا خدشہ

محمد عثمان

ملک میں کورونا وائرس سے مزید 59 افراد جاں بحق ہوگئے،  وفاقی وزیر اسد عمر کہتے ہیں لوگوں نے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا  ہے، 30 جون تک 3لاکھ کیسز کا خدشہ ٹل گیا، اب متاثرین کی تعداد 2 لاکھ 25 ہزار ہونے کا امکان ہے۔

کورونا نے گزشتہ 24 گھنٹے میں 59 افراد کی جان لی اور وبا سے اب تک ایک ہزار 962 افراد انتقال کرچکے ہیں۔

24 گھنٹے میں 2 ہزار 775 افراد بیمار ہوئے اور ملک میں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ 95 ہزار سے بڑھ گئی، سندھ میں 75 ہزار 168 مریض ہیں، پنجاب میں 71 ہزار 987 ، خیبرپختونخوا میں 24 ہزار 303 ، بلوچستان میں 9 ہزار 946 ، اسلام آباد میں 11 ہزار 981، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 398 اور آزاد کشمیر میں 962 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

وفاقی وزیر اسد عمر نے اسلام آباد میں بریفنگ کے دوران بتایا کہ 30 جون تک 3 لاکھ کیسز کا خدشہ تھا ، لوگوں نے حفاظتی تدابیر پر عمل کیا اس لئے اب کیسز 2 لاکھ 25 ہزار ہونے کا امکان ہے۔ صورتحال ایسی نہیں کہ صحت کا نظام مفلوج ہوتا نظر آئے، کورونا کا خطرہ ٹلا نہیں لیکن صورتحال بہتر ہوئی ہے، احتیاط نہ کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو