کورونا کیسز چین سے زیادہ

ملک میں کورونا کیسز کی تعداد چین سے زیادہ ہوگئی، مزید 82 افراد انتقال کرگئے ، ملک میں ابتک 1811 اموات ہوچکی ہیں اور  کیسز بڑھ کر 87 ہزار 476 ہوگئے ہیں۔

حکومت اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کرکے ایس او پیز پر عملدرآمد کرانا بھول گئی، کورونا کیسز چین سے بھی زیادہ ہوگئے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 20 ہزار 167 ٹیسٹ کئے گئے اور 4 ہزار 688 کیسز سامنے آئے، ملک میں 30 ہزار 128 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں اور 901 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

سب سے بڑا صوبہ سب سے زیادہ متاثر ہے، پنجاب میں مزید 37 افراد نے دم توڑا اور اموات 607 ہوگئیں، ایک ہزار 615 نئے کیس سامنے آئے اور متاثرین 31 ہزار 104 ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد میں مزید 4 اموات ہوئیں، دارالحکومت میں ابتک 38 افراد انتقال کرچکے ہیں، مزید 356 کیسز رپورٹ ہوئے اور متاثرین کی تعداد 3 ہزار 544 ہوگئی ہے۔

سندھ میں 20 مریض چل بسے اور اموات 575 ہوگئیں، ایک 667 کیسز سامنے آئے اور متاثرین کی تعداد 34 ہزار 577 ہوگئی، بلوچستان میں ہلاکتیں 51 اور کیسز 5 ہزار 224 ہوگئے ہیں۔

وبا نے خیبرپختونخوا میں مزید 21 زندگیاں نگل لیں اور ابتک 521 گھروں کے چراغ گل کئے ہیں ، یہاں 517 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور مریضوں کی تعداد 11 ہزار 890 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وبا سے 7 افراد جاں بحق ہوئے اور کیسز کی تعداد 285 ہے ، گلگت بلتستان میں اب تک 12 اموات ہوئیں اور 852 مریض سامنے آچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو