پشاور: تباہی کا منصوبہ ناکام ، 4 دہشت گرد ہلاک

محمد رضوان

انسداد دہشت گردی فورس نے پشاور میں مقابلے کے دوران 4 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگا دیا۔

سی ٹی ڈی اہلکاروں نے خفیہ اطلاع پر غازی آباد کے مکان پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ کردی ، جوابی کارروائی میں چاروں شرپسند مارے گئے۔

دہشت گردوں کے زیر استعمال مکان سے 4 بندوقیں ، 6 دستی بم اور سیکڑوں کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو