ڈاکٹر ماہا کیس: قبرکشائی کی درخواست مسترد

محمد فرقان

میرپورخاص کی عدالت نے ڈاکٹر ماہا علی کی قبر کشائی کی درخواست مسترد کردی۔

سیشن کورٹ نے تحریری فیصلے میں کہا کہ مقدمہ کراچی کے گزری تھانے میں درج ہوا ، ایس ایس پی ساوتھ نے متعلقہ مجسٹریٹ یا ٹرائل کورٹ سے اجازت نہیں لی، اس لئے ڈاکٹر ماہا علی کی قبرکشائی کی درخواست رد کی جاتی ہے۔

ڈاکٹر ماہا نے گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں مبینہ خودکشی کی تھی، مقدمے کے ملزم جنید اور وقاص کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی گئی ہے۔

سرکاری وکیل نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت کو بتایا کہ تفتیشی افسر قبرکشائی کیلئے میرپور خاص گیا ہے، جج نے پولیس فائل نہ ہونے اور تفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر سماعت جمعرات 10 ستمبر تک ملتوی کردی۔

ٹرینڈنگ

مینو