ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی

ویب ڈیسک

کورونا وائرس کے باعث ایشا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ملتوی کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے فیصلے کی تصدیق کردی اور بڑے مقابلے دیکھنے کے خواہش مند شائقین کے ارمانوں پر اوس پڑگئی۔

ایشیا کپ اس سال ستمبر میں شیڈول تھا اور اے سی سی کے مطابق اب 2021 کے ٹورنامنٹ کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، پی سی بی نے ایشیا کپ کی میزبانی کے حقوق سری لنکا کو دیئے ہیں اور اب سری لنکا ایونٹ کی میزبانی کرے گا، پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ 2022 کا میزبان ہوگا۔

بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر ساروو گنگولی نے ایک روز پہلے ہی ایشیا کپ کی منسوخی کا فیصلہ سنادیا تھا، انھوں نے بتایا تھا کہ بھارتی کرکٹ ٹیم دسمبر میں سیریز کھیلنے کی خواہشمند ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو