عرب امارات: پاکستان سے پروازوں پر پابندی

متحدہ عرب امارات نے پاکستان سے تمام پروازیں عارضی طور پر معطل کرنے کا اعلان کردیا۔

یو اے ای کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ یہ اقدام کورونا وبا کے باعث اٹھایا گیا ہے ، فیصلے کا اطلاق ٹرانزٹ فلائٹس پر بھی ہوگا، پروازوں کی معطلی اس وقت تک رہے گی جب تک پاکستان تمام مسافروں کیلئے کورونا لیبارٹری ٹیسٹ کا انتظام نہیں کرلیتا۔

متحدہ عرب امارات کے حکام نے کہا ہے کہ یہ اقدام مسافروں کی صحت کے پیش نظر اٹھایا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ہزاروں پاکستانی کورونا وبا کے بعد بے روزگار ہوئے ہیں اور اب اس پابندی کے بعد ان کی واپسی تقریبا ناممکن ہوگئی ہے۔

یواے ای حکومت کے اس فیصلے سے پی آئی اے کی خصوصی پروازیں بھی متاثر ہوں گی اور اب  ایمریٹس ، فلائی دبئی اور اتحاد ایئر کی پروازیں بھی پاکستان نہیں آسکیں گی۔

ٹرینڈنگ

مینو