کورونا: عید بعد جس کا ڈر تھا وہ ہوگیا

قرۃ العین

لاک ڈاؤن میں نرمی اور عید ختم ہوتے ہی کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے اور روز نئے ریکارڈ بن رہے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 12 ہزار 20 کورونا ٹیسٹ کے بعد ابتک 5 لاکھ 32 ہزار 37 ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹے میں مزید 2 ہزار 429 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور 78 افراد جاں بحق ہوئے ، یہ ملک میں کسی بھی دن سب سے زیادہ اموات کا ریکارڈ ہے۔ خیبرپختونخوا سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ ہے ، اموات کے اعتبار سے پنجاب کا دوسرا ہے۔

ملک بھر میں وبا سے اب تک ایک ہزار 433 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 67 ہزار 704 ہوگئی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو