عوام سے کورونا ایس اوپیز پر عمل کی اپیل

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس سے اموات 80 فیصد کم ہوگئیں، عالمی اداروں کے اندازے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔

اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کے دوران ڈاکٹر ظفر مرزا نے بتایا کہ ملک میں کورونا کا پھیلاؤ کم ہوگیا ، عالمی سطح پر بھی اس کا اعتراف کیا گیا ، پہلے کورونا کے ہر 100 ٹیسٹ میں سے 23 کا نتیجہ مثبت آتا تھا، اب یہ کم ہو کر 6 فیصد رہ گئے ہیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ عالمی اداروں کے اندازے غلط ثابت ہوگئے ، پاکستان نے جون کے وسط میں وبا کا عروج دیکھ لیا۔ اب ملک کو عیدالاضحیٰ اور محرم الحرام کے چینلجز درپیش ہیں، دیگر ممالک کے تجربے سے علم ہوتا ہے کہ وبا کا پھیلاؤ کم ہونے کے بعد اس میں دوبارہ اضافہ ہوسکتا ہے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے عید پر میل ملاپ سے وبا پھیلنے کا خدشہ ظاہر کیا اور لوگوں سے ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی۔ انھوں نے بتایا کہ علما سے مشورہ کرکے عید الاضحیٰ کیلئے ایس او پیز بنائے ہیں، صدر عارف علوی خود یہ معاملہ دیکھ رہے ہیں۔

معاون خصوصی نے بتایا کہ شہروں میں مویشی منڈیاں لگانے کی اجازت نہیں، عوام اجتماعی قربانی کو ترجیح دیں ، قربانی اور گوشت کی تقسیم کے وقت لوگ جمع نہ ہوں ، عوام اسے مختلف عید سمجھیں اور احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ٹرینڈنگ

مینو