مائیکل جیکسن کورونا سے بچانے آگیا، ویڈیو

مناہل تنویر

کورونا وائرس سے آگاہی کے بارے میں لوگوں نے دلچسپ گیت بنانے شروع کردیئے ہیں۔ ایک منچلے نے تو مائیکل جیکسن کا بیلی جین گیت ہی کورونا گیت میں تبدیل کردیا۔ گانے میں پیغام دیا گیا ہے کہ کورونا مریضوں سے سماجی فاصلہ ہی بہتر ہے۔ آئیں یہ گیت سنتے ہیں۔

Posted by Asim Naqvi on Wednesday, May 27, 2020

دنیا ئے موسیقی ، رقص، شاعری اور ایکٹنگ کے  لیجنڈ مائیکل جیکسن نے اپنے سپرہٹ گیتوں میں سے ایک بیلی جین 1982 میں ریلیز کیا تھا۔

بیلی جین از ناٹ مائی لوور ، شی از جسٹ آ گرل ہو کلیمز ڈیٹ آئی ایم دا ون ایسا گیت تھا جو اس دور میں زبان زد عام تھا۔ اس گانے پہ کی گئی مون واک لوگ آج بھی کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

بیلی جین ایسا گیت ہے جو موسیقی کے متوالے آج بھی گنگناتے ہیں۔ مائیکل جیکسن کے مداح اس کا میوزک سن لیں اور رقص نہ کریں تو یہ ممکن ہی نہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو