امریکی الیکشن: صدر ٹرمپ کے ہارنے کی پیشگوئی

کورونا وائرس نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سیاسی مستقبل خطرے میں ڈال دیا ، ماہرین نے پیشگوئی کی ہے کہ صدر ٹرمپ 2020 کا الیکشن بری طرح ہار جائیں گے۔

آکسفورڈ اکنامکس ماڈل میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ کورونا وبا پھیلنے کے بعد بدترین معاشی صورتحال میں ڈونلڈ ٹرمپ کیلئے نومبر کا الیکشن جیتنا ناممکن ہے۔

ماڈل کے مطابق اقتصادی صورتحال میں معجزاتی بہتری ہی صدر ٹرمپ کی فتح کیلئے راہ ہموار کرسکتی ہے۔

جو بائیڈن اوہائیو اور میسوری کے ساتھ ساتھ مشی گن ، وسکونسن ، پنسلوینیا اور شمالی کیرولینا سے بھی فتح سمیٹیں لیں گے۔

نئے ماڈل میں پیش گوئی کی گئی ہے کہ صدر ٹرمپ کی شکست میں بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور افراط زر کا اہم کردار ہوگا۔ صدر ٹرمپ صرف 35 فیصد ووٹ حاصل کرسکیں گے، کورونا وبا پھیلنے سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ کے 55 فیصد ووٹ لے کر جیتنے کی پیش گوئی کی گئی تھی۔

آکسفورڈ اکنامکس ماڈل کی پیش گوئیاں 1948 سے اب تک صرف 1968 اور 1976 میں غلط ثابت ہوئی تھیں۔

ٹرینڈنگ

مینو