کورونا ویکسین، برطانیہ میں استعمال کی منظوری

 برطانیہ نے کورونا ویکسین کے وسیع پیمانے پر استعمال کی منظوری دے دی۔

برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جہاں اب ویکسین وسیع پیمانے پر دستیاب ہوگی۔ میڈیسن اینڈ ہیلتھ کیئر پروڈکٹس ریگولیٹری نے فائزر اور بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی ہے۔

برطانوی وزیر صحت نے ایک بیان میں کہا کہ آئندہ ہفتے سے ویکسین دستیاب ہونا شروع ہوگی۔ ایم ایچ آر اے برٹش ریگولیٹر کا کہنا ہے کہ یہ ویکسین کورونا وائرس سے 95 فی صد تک تحفظ فراہم کرے گی اور آئندہ ہفتے سے ویکسین لگانے کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔

برطانیہ نے 40 ملین ڈوزز کا آرڈر دے رکھا ہے جو 20 ملین افراد کیلئے ہے، ان میں سے 10 ملین ڈوزز فوری طور پر دستیاب ہوں گے، 8 لاکھ ڈوز چند ہی دن میں برطانیہ کو مل جائیں گے۔

یہ دنیا کی تیز ترین تیار ہونے والی ویکسین ہے جس کی تیاری میں صرف 10 ماہ لگے۔ ویکسی نیشن کیلئے پچاس اسپتالوں کو تیار کیا جا چکا ہے جبکہ کانفرنس سینٹرز جیسے مقامات میں بھی ویکسی نیشن مراکز قائم کئے جا رہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو