کورونا: 118 اموات، تعداد 3ہزار سے زائد

کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں مزید 118 افراد کی جان لے لی، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 93 ہوچکی ہے ، کیسز ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد ہیں اور ان میں سے 3 ہزار 93 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

وبا روزانہ 100 سے زائد جانیں لینے لگی، سب سے زیادہ متاثرہ صوبے پنجاب میں آج بھی 53 افراد جاں سے گئے اور اموات ایک ہزار 202 ہوگئیں ، مزید 1 ہزار 899 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور کیسز  60 ہزار 138 ہوچکے ہیں۔ اسلام آباد میں مزید 4 اموات ہوئیں اور ہلاک مریضوں کی تعداد 94 ہوگئی، 395 نئے کیسز کے بعد بیماروں کی تعداد 9 ہزار 637 تک پہنچ گئی ہے۔

سندھ متاثرہ صوبوں میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں 916 افراد جان سے ہاتھ دھوچکے ہیں اور کیسز کی تعداد 5 ہزار 998 ہے۔ خیبرپختونخوا میں اموات 755 اور بیمار 19 ہزار 613 ہیں۔

بلوچستان میں وبا 93 گھر اجاڑ چکی ہے اور 8 ہزار 794 افراد متاثر ہوئے ہیں۔ آزاد کشمیر میں مزید 2 اموات کے بعد ہلاکتیں 15 جبکہ کیسز 740 ہوگئے۔ گلگت بلتستان میں وائرس 18 افراد کو ابدی نیند سلاچکا ہے اور 1213 شہری بیمار ہوئے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو