کورونا: 24 گھنٹے میں ریکارڈ 150سے زائد اموات

ملک میں کورونا وبا نے چوبیس گھنٹے میں ریکارڈ 153 افراد کی جان لے لی  ، جاں بحق افراد کی تعداد 3 ہزار 382 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 31 ہزار 681 کورونا ٹیسٹ کئے گئے اور 6 ہزار 604 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔

نیشنل  کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق 24 گھنٹے میں 153 افراد کا انتقال ہوا، وبا نے ابتک سب سے زیادہ افراد کی جان پنجاب میں لی جہاں ایک ہزار 347 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، سندھ میں ایک ہزار 13 ، خیبرپختونخوا میں 789 ، بلوچستان میں 100 ، اسلام آباد میں 95 ، گلگت بلتستان میں 21 اور آزاد کشمیر میں 17 مریضوں کا انتقال ہوچکا ہے۔

کیسز کے اعتبار سے سندھ کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ خراب ہے ، صوبے میں 65 ہزار 163 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، وبا پنجاب میں 64ہزار 216 ، خیبر پختون خوا میں 20 ہزار 790 ، اسلام آباد میں 10 ہزار 279 ، بلوچستان میں 9 ہزار 152 ، گلگت بلتستان میں ایک ہزار 253 اور آزاد کشمیر میں 803 افراد کو بیمار کرچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو