کورونا:18 اموات،کیسز 28 ہزار سے زائد

کورونا وائرس کے مزید 18 مریضوں کا انتقال ہوگیا اور ملک میں جاں بحق افراد کی تعداد 637 ہوگئی ، کیسز بڑھ کر 28 ہزار 745 ہوگئے جبکہ 7 ہزار 756 افراد صحت یاب ہوئے ہیں۔

سندھ میں وبا سے متاثرہ 4 افراد چل بسے اور اموات 180 ہوگئیں، مزید ایک ہزار 80 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، متاثرین کی تعداد 10 ہزار 771 ہوگئی اور ان میں سے 2 ہزار 20 صحت یاب ہوئے ہیں۔ بلوچستان میں 151 نئے کیسز کی تصدیق ہوئی اور وبا صوبے میں ایک ہزار 876 افراد کو متاثر کرچکی ہے ، ان میں سے  222 شہری صحت یاب ہوئے اور 24 کا انتقال ہوا ہے۔

خیبرپختونخوا میں مزید 13 اموات ہوئیں، 7 افراد کا پشاور جبکہ چارسدہ ، خیبر، مردان، سوات ، مالا کنڈ اور ایبٹ آباد میں ایک ایک شہری کی جان گئی، صوبے  میں ابتک 234 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں، 182 نئے کیس رپورٹ ہوئے اور متاثرین کی تعداد 4 ہزار 509 ہوگئی جن میں سے ایک ہزار 86 صحت یاب ہوئے ہیں۔

پنجاب میں مزید 8 افراد کی جان گئی اور ہلاکتیں 191 ہوگئیں ، 438 نئے کیسز کے بعد متاثرین 10 ہزار 471 ہوچکے ہیں۔ لاہور کی صورتحال سب سے زیادہ خراب ہے جہاں وبا نے 4 ہزار 899 شہریوں کو بیمار کیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں 51 نئے مریضوں کے بعد کیسز بڑھ کر 609 ہوگئے، اسلام آباد میں 4 افراد کا انتقال بھی ہوچکا ہے۔ گلگت بلتستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا اور ہلاکتیں 4 ہوگئیں، 27 افراد کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا اور تعداد 430 ہوگئی، آزاد کشمیر میں ایک شخص کو اسپتال لایا گیا اور  اب تک  79 افراد متاثر ہوچکے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو