کوویڈ19 کے 19پوائنٹ، زرتاج گل کی منطق

لوگ دور کی کوڑی لاتے ہیں لیکن  وزیرمملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل بہت ہی دور کی کوڑی لائی ہیں۔ کورونا وائرس سے متعلق ان کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین تفریح لے رہے ہیں۔

زرتاج گل نے ایک ٹی وی انٹرویو میں بتایا کہ کوویڈ 19 کا مطلب ہے کہ اس کے 19 پوائنٹس ہیں جو کسی بھی ملک میں کسی بھی طرح سے اپلائی ہوسکتا ہے۔ اب یہ ان پر ہے کہ قوت مدافعت کو کیسے پیدا کریں۔

کورونا وائرس سے متعلق غیر ذمے دارانہ بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے مذاق اڑانا شروع کیا تو وفاقی وزیر کو وضاحت دینا پڑگئی۔

وزیر مملکت کہتی ہیں وہ پرچی کے بغیر گھنٹوں ٹی وی پر بات کرتی ہیں اور تنقید سے نہیں گھبراتیں۔

ظہور ندیم نامی ٹوئٹر صارف نے طنز کیا اور کہا کہ قائد اعظم کے 14 نکات کی طرح زرتاج گل کے 19 نکات کو بھی مطالبہ پاکستان کا حصہ بنادیا جائے۔

ایک صارف نے زرتاج گل کو ہوم ورک کرکے ٹی وی پر آنے کا مشورہ دیا تو دوسرے نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کی ریسرچ سے ویکسین کی تیاری میں مدد ملے گی۔

کسی صارف نے ذہن پر زیادہ زور دیا تو زرتاج گل کے اگلے پچھلے تمام بیانات نکال کر لے آیا۔

زرتاج گل کے الفاظ نے پی ٹی آئی مخالفین کو ایک بار پھر تنقید کا موقع فراہم کردیا ہے اور اس وقت زرتاج گل کا بیان ٹاپ ٹرینڈ کر رہا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو