ہرسیکنڈ میں ایک کورونا مریض کا اضافہ

کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 30 افراد کو موت کی نیند سلا دیا اور ملک میں اموات بڑھ کر 6 ہزار 923 ہوگئیں۔

کورونا وائرس تیزی سے پھیلنے لگا، مریضوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا، ملک میں کورونا کیسز کی تعداد 3 لاکھ 40 ہزار 251 تک پہنچ گئی۔ ہر 60 منٹ میں 57 (یعنی ہر سیکنڈ میں تقریبا ایک) افراد مرض کے شکار ہونے لگے۔ مریضوں میں سے 3 لاکھ 17 ہزار 86 افراد صحت یاب ہوئے ہیں البتہ 830 کی حالت تشویشناک ہے۔

پنجاب میں 2 ہزار 390 ، سندھ میں 2 ہزار 664 ، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 287 ، اسلام آباد میں 231 ، بلوچستان میں 152 ، گلگت بلتستان میں 92 اور آزاد کشمیر میں 107 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔

ملک میں اب تک 46 لاکھ 9 ہزار 513 افراد کے ٹیسٹ کئے جاچکے ہیں، پنجاب میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 5 ہزار 857 ہے، سندھ میں ایک لاکھ 48 ہزار 343 ، خیبرپختونخوا میں 40 ہزار 148 ، اسلام آباد میں 20 ہزار 967 ، بلوچستان میں 16 ہزار 33، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 332 اور آزاد کشمیر میں 4 ہزار 572 ہوچکی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو