لندن: لاک ڈاؤن مخالفین کی پکڑدھکڑ،ویڈیو

برطانیہ میں لاک ڈاؤن مخالفین سڑکوں پر نکل آئے، پولیس نے جریمی کوربن کے بھائی سمیت کئی افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

برطانوی شہری پابندیوں کے خلاف پھٹ پڑے، سیکڑوں افراد لندن کے ہائیڈ پارک میں جمع ہوئے اور حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔

سابق لیبر رہنما جریمی کوربن کے 73 سالہ بھائی پیرز کوربن بھی مظاہرین میں شامل تھے اور انھوں نے خطاب بھی کیا۔

پولیس نے پہلے پیرز کوربن کے گرد حصار بنایا اور کچھ دیر بعد انھیں حراست میں لے لیا گیا۔

لوگ شرم کرو ، شرم کرو کے نعرے لگاتے رہے اور پولیس اہلکاروں نے پکڑ دھکڑ جاری رکھی۔

عوام کا کہنا تھا کہ جعلی وائرس کا دھوکا دے کر شہری آزادی صلب کرلی گئی ہے۔

مظاہرین نے لوگوں کو حراست میں لینے کا اقدام قابل مذمت قرار دیا اور کہا کہ لاک ڈاؤن مخالف احتجاج جاری رہے گا۔

ٹرینڈنگ

مینو