بہاولپور: عبادت گاہ پر حملے کا منصوبہ ناکام

کاونٹر ٹیرر ازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے بہاولپور میں مقابلے کے دوران داعش کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق خفیہ اطلاع پر چھاپہ اعظم چوک کے قریب ذخیرہ جنگل میں مارا گیا، اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 تخریب کار ہلاک اور 3 فرار ہوگئے۔

ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم داعش کے امان اللہ ، عبدالجبار ، علیم اور رحمان علی شامل ہیں۔

تخریب کار شہر میں اہم عبادت گاہ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے ، ملزمان کی ایس ایم جی رائفلز ، دستی بم اور جدید اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مفرور شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

ٹرینڈنگ

مینو