ڈالر کی اڑان،قدر میں 1روپے 7 پیسے اضافہ

قرۃ العین

ڈالر کی اڑان پھر شروع ہوگئی، ایک ہفتے میں دوسری بار قدر بڑھ گئی۔

پیر کو امریکی ڈالر 5 پیسے سستا ہوا تھا لیکن اب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر 1 روپے 7 پیسے بڑھ گئی اور ڈالر 167 روپے 65 پیسے کا ہوگیا۔

اس ماہ امریکی ڈالر کی قدر 4 روپے 55 پیسے بڑھ چکی ہے جس کے باعث غیرملکی قرضوں میں 450 ارب روپے اضافہ ہوا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو