زومبا روٹین: فٹنس کی فٹنس، تفریح کی تفریح

کورونا وبا سے گھروں میں محصور ہو کر صحت  متاثر کرنے والے کراچی والوں کیلئے شاندار فٹنس پروگرام کا اہتمام کیا گیا ہے.

کراچی کے علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع تاریخی ٹی ڈی ایف گھر میں زومبا فٹنس کلاسز 21 اگست سے جاری ہیں۔ منگل اور جمعہ کو رات 8 بجے سے 9 بجے تک یہ مشقیں کی جاتی ہیں اور ان میں 14 برس سے زیادہ عمر کے افراد شرکت کرسکتے ہیں۔

زومبا لاطینی ڈانس اور میوزک کی ایک قسم ہے جس سے پورے جسم کی ٹوننگ ہوتی ہے ، وزن کم کیا جاسکتا ہے، دل توانا اور سانس کا نظام بہتر ہوتا ہے۔ ہفتے میں 2 دن ایکسرسائز کریں، ڈائیٹ کنٹرول کریں تو جسم پر اسکے اثرات اور بھی بہتر ہوتے ہیں۔

زومبا مشق کرنے کا طریقہ بھی آسان ہے۔ آرام دہ جوتے پہنیں، پانی کی بوتل ساتھ لائیں اور خوب پسینہ بہا کر جسم کو فٹ کرلیں۔ یہی وجہ ہے کہ خواتین کی بڑی تعداد بھی اب اس روٹین کو اپنا رہی ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو