کرتب پر اصرار ، زندگی سے بے زار، ویڈیو

سرپھروں کی کمی نہیں لیکن ایسے سر پھرے آپ نے کم ہی دیکھے ہوں گے، 3 پہیے والے رکشے کو 2 پہیوں پر چلانا خودکشی کی کوشش نہیں تو اور کیا ہے۔ 

جان کی اہمیت سے ناواقف ڈرائیور نے نہ صرف اپنی بلکہ مسافروں کی زندگی بھی خطرے میں ڈال دی، ڈرائیور کے ساتھی نے اس سے زیادہ خطرناک کام کیا اور چلتے رکشے کا پہیہ نکال لیا۔

رکشے کے پیچھے آنے والے موٹر سائیکل سوار ویڈیو بناتے رہے جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔

Posted by Ejaz Raza on Saturday, June 20, 2020

جوان ایک ہی نٹ لگا کر مطمئن ہوگیا اور ڈرائیور نے بھی رکشہ روک لیا، ساتھیوں نے داد تو دی لیکن بہت ہی اعلی کام کرنے کے خواہشمند لالہ کو اب سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔

ٹرینڈنگ

مینو